روزانہ آیت و حدیث

روزانہ آیت و حدیث دن 1 / 30

📖 قرآن کریم

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

ترجمہ: بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

سورۃ الشرح 94:6

مختصر تفسیر

یہ آیت مومن کو تسلی دیتی ہے کہ ہر تنگی کے بعد کشادگی آتی ہے؛ مایوسی ایمان کے منافی ہے۔

📜 حدیثِ نبوی ﷺ

إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى ، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا ، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْه

ترجمہ: تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔ پس جس کی ہجرت ( ترک وطن ) دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض ہو۔ پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے۔

صحیح بخاری، حدیث 1

مختصر تشریح

نیت عمل کی روح ہے؛ ایک ہی عمل نیت کے فرق سے ثواب یا بے ثواب ہو جاتا ہے۔

onlinemufti.org: روزانہ آیت و حدیث