کیا حاملہ عورت روزہ رکھ سکتی ہے مثلاً اگر پانچواں مہینہ ہو حمل کا تو کیا روزہ رکھ سکتی ہے

اگر حاملہ عورت کیلئے روزہ رکھنا نقصان دہ ہو یا کسی سمجھدارو دیندار ڈاکٹر نے اسے روزہ رکھنے سے منع کیا ہو کہ اس سے زچہ و بچہ دونوں کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہےتو پھر روزہ نہ رکھے اگر نقصان دہ نہیں ہے اور اسے تکلیف نہیں پہنچتی تو روزہ رکھنا افضل ہے۔۔ بہر حال یہ دین دار ڈاکٹر کے مشورہ پہ منحصر ہے۔